شہداء اور اُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو پاک فوج کا سلام، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہداء، غازیوں اور اُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو پاک فوج کی جانب سے سَلام پیش کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے مختصر دورانئے کی ویڈیوز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Defence & Martyrs’ Day
شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام
شُہدائے پاکستان، ہمارا فَخر#6September#ShuhadaKoSalam pic.twitter.com/X583hDPwUM— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 31, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق اسی سلسلے کے تحت ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج اپنے ایک ٹویٹ میں پانچویں مختصر دورانیئے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پانچویں ویڈیو میں شہداء کے والدین کے بلند عزم اور جذبہ کی عکاسی کی گئی ہے جس میں شہداء کے والدین کا پہاڑوں جیسا حوصلہ اور وطن سے لازوال محبت دکھائی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ والد ایک بیٹے کی شہادت کے بعد دوسرے کو بھی قوم کی خدمت کیلئے بھیجنے کو تیار ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے شہیدوں کے والدین کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے قوم کے ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں۔