پاکستان :موذی وباء سے مزید27افراد جاں بحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موذی وباء کورونا وائرس نے مزید27 پاکستانیوں کی جان لے گیا جبکہ پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح4.09 فیصد ہوگئی ہے . ایک ہزار980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں .

این سی او سی کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 284 ہو گئی ہے . ایکٹو کیسز کی تعداد37ہزار499 ہے اور 9 لاکھ 13 ہزار203افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں . کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 819 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار599، خیبرپختونخوا 4 ہزار 359، اسلام آباد 783، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور آزاد کشمیر میں 594 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں . اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار647، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار313، پنجاب 3 لاکھ 48 ہزار 85، سندھ 3 لاکھ 46 ہزار360، بلوچستان 27 ہزار961، آزاد کشمیر 21 ہزار 67 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 851 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں . پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے . ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے . ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں . آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں