ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا . محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے .

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا . اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت کالام ، لہہ منفی 16، استور منفی 09، گوپس منفی 06، بگروٹ،دیر،سکردو منفی 05، مالم جبہ، پاراچنار،راولاکوٹ،کوئٹہ اور گلگت میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں