چین کی طالبان کو افغانستان کی تعمیرِ نو میں ہاتھ بٹانے کی پیشکش

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیرِ نو کے کام میں مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے طالبان پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ شراکت داری پر مبنی حکومت کا قیام عمل میں لائیں اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے منقطع کر دیں . غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان وینگ وین بِن نے میڈیا بریفنگ میں کہی .

ترجمان سے پوچھا گیا کہ آیا بیجنگ اس حکومت کو تسلیم کرے گا جس کا اعلان چند روز میں متوقع ہے؟ وینگ وین بِن کا کہنا تھا ’چین کو امید ہے کہ افغانستان میں تمام فریق افغان عوام کی خواہشات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کا احترام کریں گے، ایک کھلا اور شراکت پر مبنی سیاسی نظام تشکیل دیں گے، اعتدال پسند پالیسیاں اپنائیں گے اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے ختم کر دیں گے . ‘اس سے قبل ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ چین کابل میں حکومت بننے کا انتظار کرے گا اور اس کے بعد ہی اسے تسلیم کرنے کا سوال پیدا ہوگا . . .

متعلقہ خبریں