بحرین جانے کے منتظر پاکستانی مسافروں کے لیے زبردست خوشخبری آ گئی

منامہ(قدرت روزنامہ) بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے .

کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کامیابی بھی حاصل کی،یہاں پر دیگر ممالک کی نسبت اموات اور کیسز کم رپورٹ ہوئے جس کے اب پاکستان کو ثمرات ملنا بھی شروع ہو گئے ہیں . کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر خلیجی ملک بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اطلاق 3 ستمبر سے ہو گا . بحرین نے انڈیا، پانامہ، ڈومینیکن ریپبلک سمیت پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا . بحرین آنے والے مسافروں کو ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہو گا اور بحرین میں قیام کے پانچویں اور دسویں روز بھی کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا . سول ایوی ایشن امور کی جانب سے مسافروں کے لیے روانگی کے وقت پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی . بحرین کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا اطلاق 3 ستمبر سے ہو گا . واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بحرینی حکومت نے پاکستان میکسیکو اور ملائیشیا سمیت 16 ممالک کے مسافروں پر ریاست میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی اور کہا تھا کہ مذکورہ ممالک سے صرف بحرین کے رہائشی اور جی سی سی کی شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفر کی اجازت ہو گی . یاد رہے کہ بحرینی حکومت نے 24 مئی 2021ء کو ریڈ لسٹ جاری کی تھی جس کے تحت بحرین میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا ، ویت نام اور نیپال کے شہریوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا تھا . اس پابندی کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدام بتایا گیا تھا . بحرین کی سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس سے متعلق نیشنل میڈیکل ٹیم کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سمیت پانچ ایشیائی ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی تاہم حکام کی جانب سے واضح کیاگیا تھا کہ یہ پابندی عارضی نوعیت کی ہے . . .

متعلقہ خبریں