شناخت پریڈ کے بعدٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے بکتر بند گاری منگوانا پڑ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)شناخت پریڈ کے بعدٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے بکتر بند گاری منگوانا پڑ گئی . تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے چھ ملزموں کی شناخت کرلی، ملزموں کی شناخت پریڈ کیمپ جیل لاہور میں کی گئی .

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس سے دست درازی کا معاملہ ،شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہوگئی، عائشہ اکرم نے 6ملزمان کی شناخت کر لی . نجی ٹی وی کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بدسلوکی پر 144 افراد کو گرفتار کیاگیا تھا . کیمپ جیل لاہور کے اندر ملزموں کی شناخت پریڈ چل رہی تھی اور باہر پولیس کی ڈنڈا پریڈ بلکہ ڈنڈاڈولی کی نوبت آگئی تھی ، گرفتار افراد کے گھروالوں نے احتجاج کیا تو پولیس ایکشن میں آگئی . کچھ کے گھروالے احتجاج پر نکل آئے، ایک خاتون کی حالت غیر ہوگئی ،پولیس نے دوافراد کو حراست میں لے لیا اور صورتحال بگڑنے کے پیش نظر عائشہ کو واپس بھیجنے کےلیے بکتربند گاڑی کا انتظام بھی کرناپڑا . دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی . نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری عصمت اللہ نے خاتون عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ کس طرح ہائیکورٹ میں شہری کے خلاف براہ راست درخواست قابل سماعت ہے، عدالت کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتی ہے، مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنےکا حکم دینا سیشن عدالت کا کام ہے . درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے فالورز کو بلایا، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا مگر وہ وہاں رکی رہی، اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان بدنام ہوا، ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے . . .

متعلقہ خبریں