مکہ مکرمہ میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، درجہ حرارت اتنا زیادہ کہ جان کر ہی پسینہ آجائے

ریاض(قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ میں رواں سال گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا . گلف نیوز کے مطابق گزشتہ اتوار کے روز مکہ مکرمہ میں پارہ اس قدر اوپر گیا کہ 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا .

یہ درجہ حرارت عالمی سطح پر ایک ریکارڈ ہے اور روئے زمین پر چند ہی جگہیں ہیں جہاںدرجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جاتا ہے . رپورٹ کے مطابق 2021ءمیں کویت دنیا کا گرم ترین ملک قرار پایا ہے جہاں درجہ حرارت 53.2ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا ہے . پوری دنیا کے درجہ حرارت کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والے امریکی ادارے ایل ڈوریڈو ویدر کے مطابق کویت میں جون کے مہینے میں درجہ حرارت نے یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو اب تک قائم ہے . . .

متعلقہ خبریں