سی پیک کے تحت اربوں ڈالرز کا اہم ترین منصوبہ آپریشنل ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے فلیگ شپ منصوبے ٴْ660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری . لاہور ٹرانسمیشن لائن نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) اور پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کمپنی (پی ایم ایل ٹی سی) کے مابین طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق یکم ستمبر 2021 کو کمرشل بنیادوں پر بجلی کی ترسیل شروع کر دی .

کمرشل آپریشن ڈیٹ کے حصول سے پہلے مختلف وولٹیج لیولز پر 8 کامیاب ٹیسٹ کئے گئے . جن میں پاور ٹیسٹ میں کمیشننگ ٹیسٹ (ڈی سی سٹیشن ٹیسٹ) لاہور ، کمیشننگ ٹیسٹ (ڈی سی سٹیشن ٹیسٹ) مٹیاری ، مونو پول لو پاور سسٹم ٹیسٹ (400 میگاواٹ تک) ، بائی پول لو پاور سسٹم ٹیسٹ (800 میگاواٹ تک بائی پول) ، مونو پول ہائی پاور ٹیسٹ (2200 میگاواٹ ) ، بائی پول ہائی پاور ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ دستیاب پاور، سپیشل آپشنل ٹیسٹس (آنر انجینئر کے ذریعہ تجویز کردہ) جبکہ آخری ٹیسٹ یعنی ٹرائل آپریشن (168 گھنٹے) اور صلاحیت کا مظاہرہ ٹیسٹ (06 گھنٹی) (اے8 ) 18 اگست 2021ء کو کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے . اس سلسلے میں واپڈا ہاؤس لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر اعزاز احمد اور پی ایم ایل ٹی سی کی صدر/ چیف ایگزیکٹو آفیسر مس ژانگ لی نے شرکت کی جبکہ دونوں کمپنیوں کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے . منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر اعزاز احمد نے منصوبے کی بر وقت تکمیل پر چینی کمپنی کو سراہا . انہوں نے کہا کہ پہلی 660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن سے این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں مزید استحکام آئے گا . 878 کلومیٹر 4000 میگاواٹ کا منصوبہ پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 25 سال کی مدت کیلئے بلٹ اون آپریٹ ٹرانسفر کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے . اس منصوبے سے ملک کے جنوبی حصوں میں واقع بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل کی جائے گی . اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 25 جولائی 2017 کو سیکورٹی پیکج دستاویزات یعنی نفاذ کا معاہدہ (ایل ای) اور ٹرانسمیشن سروسز معاہدہ (ٹی ایس ای) کی منظوری دی جو بعد میں 14 مئی 2018 کو عمل میں لائی گئی . معاہدے کے تحت این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی . ایچ وی ڈی سی ٹیکنالوجی ملک کے قومی گرڈ میں ایک پہلا اضافہ ہے ، جو کہ دنیا بھر میں طویل عرصے سے وسیع پیمانے پر استعمال ہورہی ہے . یہ منصوبہ این ٹی ڈی سی کیلئے ایک سنگ میل ہے جو این ٹی ڈی سی مشن کے مطابق ایک قابل اعتماد ، موثر اور مستحکم قومی گرڈ میں معاون ثابت ہوگی . . .

متعلقہ خبریں