امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر کسی کتے کو پنجرے میں نہیں چھوڑا: جان کربی

(قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ طور پر امریکی فوج کے کتوں کی کابل ائیر پورٹ پر پنجروں میں بند تصاویر پر وضاحت دے دی ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق جان کربی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی فوج مبینہ فوجی کتوں سمیت کسی بھی کتے کو کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پنجروں میں چھوڑ کر نہیں گئی ہے .

انہوں نے مزید لکھا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی تصاویر ان جانوروں کی ہیں جو امریکی فوج نہیں بلکہ کابل سمال اینیمل ریسکیو کی نگہداشت میں تھے . افغان اردو کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو  کے حوالے سے لکھا گیا ہے امریکی فوجیوں نے اپنے سروس میں زیراسعتمال بعض کتوں کو انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ چھوڑ دیا تھا،طالبان ان کو امارت اسلامیہ کی خدمت کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں