عرب دنیا
سعودی عرب نے پروازوں پر عائد ایک اور بڑی پابندی ختم کردی،خبر پڑھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پروازوں پر عائد ایک اور بڑی پابندی ختم کردی،خبر پڑھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اندرون ملک پروازوں پر عائد سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی ہے۔ سعودی عرب کی داخلی پروازوں میں آج سے تمام نشستیں استعمال ہوں گی، سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت نے اندرون ملک پروازوں پر نشستیں چھوڑنے کی پابندی یکم ستمبر 2021 سے ختم کردی، اب داخلی پروازوں سے سفر کے وقت تمام نشستیں مصروف ہوں گی۔سعودی حکومت نے یہ اقدام داخلی پروازوں کے مسافروں پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکوں کی شرط عائد کرنے کے بعد اٹھایا ہے، مسافروں کو مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی۔ البتہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔