سپریم کورٹ کیلئے پہلی خاتون جج کی منظوری، جسٹس عائشہ ملک کا سپریم کورٹ تعیناتی کیلئے رضامندی کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے رضامندظاہر کر دی، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون جج ہوں گی . تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ تعیناتی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی .

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نےجوڈیشل کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے . ‏جسٹس عائشہ ملک کی نامزدگی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس9ستمبر کو ہو گا . جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی . جسٹس عائشہ ‏ملک لاہورہائی کورٹ کی سینئرجج ہیں . سپریم کورٹ کےجج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو ریٹائر ہو گے تھے اور جسٹس عائشہ ملک ‏کو ‏جسٹس مشیرعالم کی نشست پر تعینات کیا جائے گا . میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جسٹس ‏عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے ، جس میں ‏جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی جائے گی . خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے حال ہی میں ریپ کا شکار خواتین کے ٹو فنگر نامی شرمناک ٹیسٹ کو کالعدم قرار دے کر مردانہ برتری والے معاشرے میں کمزور خواتین کو ایک نیا حوصلہ دیا ، جسٹس عائشہ ملک نے اپنے فیصلے میں’ٹو فنگر‘ یا جنسی استحصال کی شکار خواتین کا دو انگلیوں والا کنوار پن ٹیسٹ خلاف آئین اور قانون قرار دے کر اس پر پابندی عائد کر دی ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس نام نہاد ’کنوار پن‘ ٹیسٹ کی کوئی طبی یا سائنسی بنیاد نہیں بلکہ یہ خاتون کے وقار کو مجروح کرتا ہے ، جسٹس عائشہ ایک بااصول اور اپنے کام سے سچی لگن رکھنے والی منصف ہیں ، ٹو فنگر ٹیسٹ کے فیصلے سے پہلے بھی جسٹس عائشہ کی عدالت میں پیش ہونے والے مرد وکلا پر ایک دھاک تھی جس میں مزید اضافہ ہو گیا . بتایا گیا ہے کہ 54 سالہ جسٹس عائشہ ملک نے ابتدائی تعلیم کراچی کے گرائمر اسکول سے اور ایل ایل ایم کی ڈگری امریکہ کے مشہور ہارورڈ لا اسکول سے حاصل کی ، جس کے بعد انہوں نے واپس کراچی آ کر اپنی عدالتی پریکٹس کا آغاز کیا ، جہاں 4 سال جسٹس عائشہ ملک نے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فخرالدین جی ابراہیم کے زیر سایہ کام کیا ، اپنی ذاتی زندگی میں جسٹس عائشہ مصوری سے محظوظ ہوتی ہیں اور خاص طور پر منی ایچر آرٹ کو پسند کرتی ہیں ، اس کے علاوہ وہ پالتو جانور رکھنے کی بھی شوقین ہیں . . .

متعلقہ خبریں