حکومت نے مہنگائی میں مزید اضافہ کرکے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے مہنگائی میں اضافہ کرکے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں، آٹا، دودھ، گوشت، دالیں، چنے، بیسن سمیت13 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پانی، کولڈرنکس اور جوسسز کی قیمت کمپنی کی پرنٹ شدہ تصور ہوگی . تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے 13 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کرکے احکامات جاری کر دیئے، احکامات ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری ایکٹ 1977 کے تحت کئے گیے .

ضلعی انتظامیہ کے مراسلہ کے مطابق 20 کلو اٹے کا تھیلا کی قیمت حکومتی پالیسی کے مطابق طے کی جائے گی . چاول سپر کی قیمت فی کلو 120روپے طے کی گئی . دال چنا کی قیمت فی کلو 112 روپے سے بڑھا کر 130 روپے مقرر کی گئی . دال سپیشل کی قیمت فی کلو 130 روپے سے بڑھا کر 140 روپے مقرر، دال مسور کی قیمت فی کلو 170 روپے سے بڑھا کر 190 روپے مقرر، دال ماش کی قیمت فی کلو 235 روپے سے بڑھا کر 240 روپے مقرر، دال چھلکا کی قیمت فی کلو 125 روپے سے بڑھا کر 130 روپے مقرر، کالے چنے کی قیمت فی کلو 124 روپے سے بڑھا کر 135 روپے مقرر، سفید چنا کی قیمت فی کلو 135 روپے سے بڑھا کر 155 روپے مقرر، بیسن کی قیمت فی کلو 135 روپے سے بڑھا کر 140روپے مقرر، دودھ کی قیمت فی کلو 100 روپے مقرر، دہی کی قیمت فی کلو 120 روپے مقرر، مٹن کی قیمت فی کلو 950 روپے مقرر، بیف کی قیمت فی کلو 500 روپے مقرر کر دی گئی . پانی، کولڈرنک اور جوسسز کی قیمت کمپنی کی پرنٹ شدہ تصور ہوگی . قیمت پرنٹ شدہ نہ ہے تو انوائس سے پانچ فیصد زیادہ لی جاسکتی ہے . قیمت کے حوالے سے شکایات قیمت پنجاب ایپ پر درج کروائی جائیں . شہری شکایات ٹال فری نمبر 02345-0800 پر درج کروائیں . . .

متعلقہ خبریں