امید ہے آج از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آ جائے گا، فواد چوہدری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے آج پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں دلائل مکمل کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے وکیل سلمان اکرم راجہ آج دلائل دیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل بھی اپنے دلائل دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج شام تک سماعت مکمل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔