پاکستان
الیکشن کمیشن آزاد نہیں، حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے: سراج الحق
چارسدہ(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد نہیں ہے اور حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض میں ناکام ہوچکا ہے، ان کا کام سپریم کورٹ کر رہا ہے، سپریم کورٹ الیکشن کا ایک ساتھ اعلان کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی ذاتی مفادات کیلئے ہے، پی ڈی ایم اور تحریک انصاف آئی ایم ایف کے غلام ہیں، یہ دونوں سیاسی دہشت گرد ہیں۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ لگتا ہے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگ جائے گا، خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی صورت حال خراب ہے، بھتہ خوری جاری ہے۔