اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آخری کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے . تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں2 روپے 80 پیسے کمی سامنے آئی ہے .
جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہے . خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا .
. .