ہاتھی اور بھینس کی انوکھی دوستی کے سوشل میڈیاپرچرچے۔۔ویڈیووائرل

(قدرت روزنامہ)جنگلی حیات کی بہبود اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی کینیا کی شیلڈرک وائلڈ لائف نامی آرگنائزیشن کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہاتھی اور بھینس کی گہری اور انوکھی دوستی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے . سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی اپنی سونڈ اور بھینس اپنے سینگ کی مدد سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور بات چیت کررہے ہیں .

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’بھینس اور اس کا ساتھی دوست دونوں یتیم جانور ہیں جنہیں ہم نے اس جنگل میں ایک نئی زندگی دی ہے . ‘اُنہوں نے لکھا کہ ’عام طور پر ہاتھی اور بھینس کی دوستی نہیں ہوتی لیکن ان کی دوستی دیکھ کر ہم حیران ہیں کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت ہی محبت سے رہتے ہیں . ‘اس ویڈیو کو یکم ستمبر کو شیئر کیا گیا تھا اور اب تک 11 ہزار سے زائد افراد یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں