پاکستان
سپریم کورٹ نے شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کردیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کردیں،چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کیں ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مجھے ہدایات ہیں، سود خاتمہ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لی جائیں ،اپیلوں کی واپسی کیلئے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں ۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں ،چیف جسٹس پاکستان نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی ۔