نیب نے ن لیگی رہنماؤں جاوید لطیف برجیس طاہر کو کرپشن الزام میں طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں جاوید لطیف اور برجیس طاہر کو کرپشن الزام میں طلب کرلیا، برجیس طاہرپر30 کروڑ اور جاوید لطیف پر 50 کروڑ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، جاوید لطیف کو 9 ستمبر اور برجیس طاہر کو 10 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے ن لیگی رہنماؤں میاں جاوید لطیف اور برجیس طاہر کو طلبہ کا نوٹس بھیج دیا ہے، نوٹس میں برجیس طاہرکو 10 دستمبر صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، برجیس طاہر کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیملی ممبران سمیت بےنامی داروں سے متعلق تفصیلات ساتھ لائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ برجیس طاہرسے اثاثوں اور بینک اکاوَنٹس سمیت دیگرسے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی .

اسی طرح جاوید لطیف نے 9 ستمبر صبح 11 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے . جاوید لطیف کو اثاثوں سے متعلق مکمل تفصیلات ہمراہ لانے کیلئے کہا گیا . برجیس طاہر پر 30 کروڑ اور جاوید لطیف پر 50 کروڑ کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے . جاوید لطیف نے نامکمل ریکارڈ فراہم کیا ہے . اسی طرح نیب لاہور نے سابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ بیرسٹر نبیل اعوان کے خلاف آمدن سے ذائد اثاثہ جات کی کاروائی پر باقاعدہ آغاز کردیا . نیب نے لاہور اور فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر، ایل ڈی اے، ایف ڈی اے اور محکمہ کوآپریٹو پنجاب سے ریکارڈ طلب کرلیا . نبیل اعوان کے والد، والدہ، اہلیہ، بیٹی اور بیٹوں کے نام موجود اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کیا گیا . نبیل اعوان اور خاندان کے نام موجود کمرشل و رہائشی پراپرٹی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے . مزید برآں سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی وی ڈی میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ڈاکٹر طارق کی جانب سے نیب کو بھیجے گئے دستاویزات کی تصدیق کرانے کی ہدایت کردی ہے . . .

متعلقہ خبریں