سانحہ مانگی ڈیم ، سنجاوی میں پہیہ جام ہڑتال ،کوئٹہ سنجاوی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند

سنجاوی (قدرت روزنامہ) سانحہ مانگی ڈیم کے خلاف زیارت کراس پر جاری دھرنا کمیٹی کے سربراہ نواب ایاز خان جوگیزئی کے فیصلے کے مطابق بلوچستان بھر کی تحصیل سنجاوی میں بھی پہیہ جام ہڑتال جاری مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے کوئٹہ ٹو سنجاوی روڈ کو تاندوانی کے مقام پر ہر قسم کے ٹرائفک کیلئے بند کردیا ہے یاد رہے کہ 26 اگست کو زیارت کے علاقے مانگی ڈیم کے مقام پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں لیویز فورس کے تین نوجوان شہید اور تین زخمی ہوئے تھے جس کے خلاف زیارت کراس پر جاری دھرنے نے گزشتہ دنوں احتجاجی عمل کا فیصلہ کیا تھا جن میں آج شام 4 بجے تک صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنا تھا . .

متعلقہ خبریں