پاکستان ارتھ آور کیسے منائے گا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ آور سے متعلق پیغام جاری کردیا . سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنی ذمے داریوں کے عزم کا مظاہرہ کرنے کے لیے ارتھ آور مہم کا حصہ بنے گا .


وزیراعظم نے لکھا کہ زمین کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بُرے اثرات سے بچانا ہم سب کی ذمے داری ہے اور اس ذمہ داری میں ہر شخص اہمیت کا حامل ہے .


زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا . آج دنیا بھر میں رات 8 بجے لائٹیں ایک گھنٹے کے لیے بند کردی جاتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں