30ریال کیوں؟ مکہ مکرمہ میں سکیورٹی اہلکار کی ٹیکسی کرایہ کم کرا کر معتمر کی مدد

ریاض(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر متحرک کارکنوں نے ایک اور ویڈیو کلپ پر بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے . اس ویڈیو کلپ کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا .

ویڈیو مکہ مکرمہ میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہے جو منفرد انداز میں معتمرین میں سے ایک کی مدد کرتا دکھائی دیا . عرب میڈیارپورٹس کے مطابق سیکورٹی مین نے غیر ملکی عازمین عمرہ کی ٹیکسی کا کرایہ طے کرنے کے لیے مذاکرات کرکے کرایہ کم کرا کر مدد کر دی . سکیورٹی اہلکار قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے لئے مذاکرات کرنے میں مدد کرتا نظر آیا . سیکورٹی والے نے ٹیکسی ڈرائیور سے بات کی اور اس سے حاجیوں کی نقل و حمل کی قیمت کے بارے میں بحث کی اور ڈرائیور سے کہا “کتنے پیسے؟.. 30 کیوں؟… وہاں کا کائونٹر تو 10 ریال ہے اس کے بعد سکیورٹی اہلکار نے غیر ملکی سے ٹیکسی میں سوار ہونے کے لیے کا کہا اور اسے زور دے کر کہا کہ اسے 10 ریال ادا کرنا ہوں گے . گارڈ نے مسجد حرام کے اطراف مقامات کو دیکھنے کے لیے جانے والے غیر ملکی معتمر کو زیادہ کرایہ ادا کرنے سے بچا لیا .

. .

متعلقہ خبریں