سرپھرے پائلٹ کا ناقابلِ یقین کارنامہ نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

وم (قدرت روزنامہ)جہاز کو فضاء میں اڑانے کے لیے زمینی رن وے کی ضرورت ہوتی ہے، جس پر جہاز رفتار کے ساتھ چلتا اور پھر ہوا میں اڑنے لگتا ہے . آپ نے اب تک جہاز کو رن وے پر تیزی سے دوڑتے اور پھر فضا میں اڑتے ہوئے ہی دیکھا ہوگا مگر اب اٹلی سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ پائلٹ نے ایسا کارنامہ انجام دیا، جس نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے .

اٹلی سے تعلق رکھنے والے پائلٹ داریو کوسٹ نے دو سرنگوں کے درمیان جہاز اڑانے کا کامیاب تجربہ کیا، انہوں نے ایک سرنگ میں جہاز کی اڑان بھری اور پھر نکل کر دوسری سرنگ میں لینڈنگ کی . رپورٹ کے مطابق داریو کوسٹ نے ترکی کے شہر استنبول کے قریب موٹروے پر دو سرنگوں میں جہاز اڑایا اور گیارہ سوساٹھ میٹر کا فاصلہ تینتالیس اعشاریہ 44 سیکنڈ میں طے کیا . اڑان کے دوران اُن کے جہاز کی زمین سے اونچائی ایک میٹر سے بھی کم تھی . داریو کے اس کارنامے کا اندراج گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کیا اور انہیں اعزازی سرٹیفکٹ سے بھی نوازا . . .

متعلقہ خبریں