سندھ

سندھ میں مردم شماری کا عمل مکمل نہ ہوسکا، وقت بڑھائے جانے کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری کا اختتام ہونے کو ہے لیکن سندھ کے مختلف شہروں میں یہ عمل اب تک مکمل نہیں ہوسکا۔کراچی سمیت سندھ کے بعض شہروں میں گنتی کا عمل اب تک نامکمل ہے اور ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کراچی شہر میں لگ بھگ ایک کروڑ 38 لاکھ جب کہ حیدرآباد ڈویژن میں ایک کروڑ 9 لاکھ افراد گنے جاچکے ہیں۔
ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ کا کہنا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری کا وقت وقت بڑھایاجاسکتا ہے۔
سندھ کی کُل آبادی اب تک 4 کروڑ 83 لاکھ سے زائد شمار کی گئی ہے،کراچی ڈویژن کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 38 لاکھ شمار ہوئی ہے جو نامکمل ہے جب کہ حیدرآباد ڈویژن ایک کروڑ 9 لاکھ،لاڑکانہ ڈویژن 71 لاکھ، میرپور خاص ڈویژن 46 لاکھ سے زائد ، شہید بینظیر آباد 55 لاکھ اور سکھر ڈویژن کی آبادی 60 لاکھ شہریوں پر مشتمل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو ڈیٹا 30 اپریل تک ارسال کردیا جائیگاجب کہ شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو بریف بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں