بلو چستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتار ی معطل رکھنے کا حکم دے دیا

 

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلو چستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ کی مقدمات کی تفصیلات جمع کروانے کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کے وانٹ گرفتار ی معطل رکھنے کا حکم دے دیا .

منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور تقریر کرنے سے متعلق ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق سماعت عدالت 10 کے جج جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل سنگل بینچ نے کی .

سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ نے عدالت سے مقدمات کی تفصیلات جمع کروانے کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے جاری عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ معطل رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت تک جوڈیشل مجسٹریٹ کا ورانٹ گرفتاری معطل رہے گا . عدالت نے عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی . سماعت کے بعد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر اور عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی عمران خان کے خلاف بلوچستان میں کوئی اور مقدمہ درج نہیں ہے . انہوں نے کہاکہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملک بھر میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھیں، ملک بھر میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے وکلا سے رابطہ کیا جائے گا . انہوں نے کہاکہ ہماری وقت دینے کی استدعا پر مقدمے کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی گئی .

. .

متعلقہ خبریں