پاکستان

چوہدری نثار کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جب نگران حکومت آئے گی تو چوہدری نثار اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔چوہدری نثار اور عمران خان دونوں کلاس فیلو ہیں اور ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔
جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار رجوع کریں گے تو ان سے متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی تاہم اگر وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سیاست بہتر ہے تو وہ ان سے رجوع کر سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ وزیر کا فیصلہ نہ مانے، ہر وزیر کی ہر بات نہیں مانی جاتی۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ن لیگ واحد جماعت جو آئین کی بات کر رہی ہے،باقی جماعتیں پرانی باتیں کر رہی ہیں کہ ڈیل کر لو۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا جب لانگ مارچ کا وقت آیا تو پیپلز پارٹی نے بہانے سے کام لیا۔ پیپلز پارٹی نے اعتماد توڑا،دروازے بند کیے تاہم اب یہ اعتماد بحال کرے اور شامل ہو جائے۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار نے طویل عرصے بعد انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ سے مستعفی ہونے کی وجہ عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنوں کو قرار دیا، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے میرے استعفے کی وجہ عمران خان تھے۔ رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ کارروائی کا حکم دے دیا تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان اور طاہر القادری آبپارہ سے ایک انچ بھی آگے آئیں، اگر دھرنے آبپارہ سے آگے آئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں