مصباح اور وقار یونس کے استعفےکے پیچھے بڑی وجہ بالآخر سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اورباولنگ کوچ وقار یونس اپنےعہدوں سے کیوں مستعفیٰ ہوئے؟ وجہ سامنے آ گئی . ذرائع کا کہنا ہےکہ رمیز راجہ کی بطور پی سی بی چیئرمین نامزدگی دونوں کی دستبرداری کی وجہ بنی ہے ،رمیز راجہ دونوں کوچزکواپنےفیوچر پلان سےآگاہ کرچکےتھے اورٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی کا عندیہ بھی دے دیا تھا .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق خوداپنےعہدے سےمستعفی ہوئے جبکہ وقار یونس نےمصباح الحق سےمشاورت کےبعد استعفیٰ دیا . ذرائع کہتے ہیں کہ مصباح الحق کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کےناموں پربھی اعتراض تھا، وہ اعظم خان کوٹیم میں شامل کرنے کے خلاف تھے،اعظم خان کو کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پسند پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا . رمیز راجہ نےقومی اسکواڈ کی حتمی فہرست میں اپنی رائےبھی دی تھی،رمیز راجہ مختلف پلیٹ فارمز پرقومی ٹیم اورٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں