سوئی گیس کمپنی نے ڈیمانڈ نوٹس میں قیمت وصول کرنے کے باوجود پائپ خریدنے کی ذمہ داری صارفین پر ڈال دی

  لاہور(قدرت روزنامہ)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ڈیمانڈ نوٹس میں قیمت وصول کرنے کے باوجود پائپ خریدنے کی ذمہ داری صارفین پر ڈال دی . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے گھریلو کنکشن کیلئے صارفین پر ایک ہزار روپے کا پائپ خریدنے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے .

گھریلو صارفین پر ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود جی آئی پائپ کی خریداری کی مد میں اضافی خرچے کا بوجھ ڈالا گیا ہے . نئے کنکشن کی تنصیب کے لئے ایک ہزار روپے کا جی آئی پائپ صارفین کو خریدنا ہوگا، کمپنی ڈیمانڈ نوٹس میں پائپ کی قیمت وصول کرتی ہے، تاہم اس کے باوجود صارفین پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں