کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے . آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 650 روپے ہوگیا .
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی 386 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے . اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا نرخ بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار ڈالر پر برقرار ہے .
. .