پنجاب

لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے شہر لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کنفرم کیس رپورٹ ہوگیا۔منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سینٹر کو موصول ہونے والے مریض کے ڈیٹا کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر جاری کر دی گئیں۔
ڈیش بورڈ کے مطابق 41 سالہ مریض کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے ہے، جو 17 اپریل کو سعودی عرب سے آیا ہے۔20 اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو ٹریننگ دے رہے ہیں، ڈاکٹر جاوید اکرم
دوسری جانب نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس منکی پاکس سے آگاہ نہیں، ٹریننگ دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کی بھی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ منکی پاکس کے مریضوں کو ریسکیو کی مدد سے اسپتال پہنچایا جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ 2 درجن سے زائد منکی پاکس کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، ایک مریض کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سعودی عرب سے آنے والے مسافروں میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں