رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں امریکا کو پھر سے ڈیفالٹ کا خدشہ


امریکا (قدرت روزنامہ)رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں امریکا کو پھر سے ڈیفالٹ کا خدشہ ہوگیا جس کے بعد امریکا مزید 726 بلین ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے . غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے حکمتِ عملی کے لیے 9 مئی کو اجلاس بلا لیا ہے جس میں کانگریس کے ممبران شریک ہوں گے .


رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں قرض کی حد پر بات چیت ہوگی . امریکا کی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ بدستور موجود ہے .
جینیٹ یلین کے مطابق امریکا ایک ماہ کے دوران ڈیفالٹ کر سکتا ہے، 31.4 کھرب ڈالر قرضے کی حد پر فوری اقدامات کیے جائیں . غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ کانگریس کو جلد قانون سازی کی اپیل بھی کر چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں