کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے دوران مظاہرین کی طرف سے پتھرائو کے دوران بال بال بچ گئے

ٹورانٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے دوران مظاہرین کی طرف سے پتھرائو کے دوران بال بال بچ گئے . جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ کے وسط میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں کووڈ .

19 کیخلاف بنائے گئے پلان پر عملدرآمد کیلئے نیا عوامی مینڈیٹ درکار ہے . انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی 64فیصد آبادی کو مکمل طور پر کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں . کینیڈا میں انتخابات2سال بعد ہونا تھے مگر جسٹن ٹروڈو کے اس اعلان کے بعد اب 20 ستمبر کو انتخابات ہوں گے اور اس سلسلے میں کینیڈین وزیراعظم کی انتخابی مہم جاری ہے جبکہ کینیڈا میں کووڈ . 19ویکسین مینڈیٹس اور دیگر پابندیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران وزیراعظم صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک بروری کا دورہ کرنے کے بعد واپسی پر مظاہرین کی طرف سے ان پرچھوٹے پتھر پھینکے گئے تاہم وہ اس میں زخمی نہیں ہوئے . انہوں نے واقعہ کے بعد جہاز میں صحافیوں سے گفتگو میں اس واقعہ کا موازنہ 2016 میں ایک خاتون کی طرف سے ان پر کدو کے بیج پھینکنے کے واقعہ سے کیا . دوسری جانب اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی کے رہنما ایرن او ٹولے نے اس واقعہ کو مایوس کن قرار دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں