ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا

کوئٹہ /پشاور(قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے . تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آٹیکی قیمت فی کلو پانچ روپے بڑھ کر ڈیڑھ سو روپے ہوگئی ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے عوام مزید پریشان دکھائی دینے لگے .

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی فی کلو قیمت 145 سے بڑھ کر 150 روپے ہوگئی ہے اور آٹے کی 20 کلو تھیلے کی قیمت 2900 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہوگئی ہے ادھرپشاور میں فائن آٹیکے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے . ہول سیل مارکیٹ میں مکس آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 3 ہزار 350 روپے میں فروخت ہو نے لگا . آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سیآٹے اور گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث قیمتیں کم نہیں ہو رہیں .

. .

متعلقہ خبریں