سندھ

کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ اٹھائیں گے، پی ٹی آئی


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ ہم ضمنی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورنگی دو نمبر میں پولنگ اسٹیشن کا دروازہ توڑ دیا گیا۔ ناظم آباد یوسی چھ میں کم عمر بچے ووٹر رجسٹرڈ ہے۔ پیپلز پارٹی نے جن علاقوں میں کام نہیں کیا وہاں بھی ووٹ ڈالے گئے۔
آفتاب صدیقی نے کہا کہ نیو کراچی جہاں پیپلزپارٹی نے کارکردگی نہیں دکھائی لیکن ووٹ زیادہ ہے، پولنگ اسٹیشن کے باہر سے بیلٹ بیپر پکڑے ہیں اور چار سو بیلٹ پیپر پکڑے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس جیالا پولیس بن چکی ہے اور الیکشن کمیشن کا اسٹاف جیالا ہے۔ سیاسی اور سرکاری افسران ملے ہوئے ہیں، فارم 11 اور 12 پر پہلے ہی دستخط اور انگوٹھے لگوا لیے گئے۔ الیکشن کمیشن کو خطوط بھیجے ہے، تمام لوگ اس الیکشن میں پارٹی بن گئے ہے۔ اگر دھاندلی ہی کرنی تھی پھر الیکشن کروانے کی ضرورت کیا تھی۔
آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ الیکشن نیوٹرلز ہوکر کروانے چاہیے، جمہوریت کا پہلا تقاضا شفاف الیکشن ہے۔ بیلٹ بیپر پہلے ہی دے دیئے گئے تھے۔ شاہ فیصل میں 411 ووٹ رجسٹرڈ ہوئے۔

متعلقہ خبریں