پنجاب

فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست پر حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری


لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ایئرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ایئرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کی ہدایت کرے اور میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔عدالت نے وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں