پاکستان

فواد چوہدری گرفتاری کے خوف سے سپریم کورٹ کی عمارت میں صبح سے موجود


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے اور وہ اسی خوف کی وجہ سے عمارت سے باہر نہیں نکل رہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد میری گرفتاری کا بھی خطرہ ہے۔
فواد چوہدری نے عمران خان کی اپیل کے ساتھ متفرق درخواست دائر کردی۔ جس میں لکھا ہے کہ میں نے ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی یے موقف 12 مئی کو میرا مقدمہ ہائیکورٹ میں مقرر ہے لہذا ہائیکورٹ کی تاریخ تک مجھے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
دوسری جانب فواد چوہدری گرفتاری کے خوف سے صبح سے سپریم کورٹ کی عمارت میں موجود ہیں اور وہ پولیس کے خوف سے باہر نہیں نکل رہے۔ پی ٹی آئی رہنما سے صحافی نے سوال کیا کہ پولیس آپ کی باہر منتظر ہے تو فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھی یہی پر ہیں دیکھ لیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس عدالت کا حکم موجود ہے عدالت نے گرفتاری سے منع کیا ہوا ہے، لیکن اب جو حالات جا رہے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہیں چیف جسٹس بھی گرفتار نہ ہوجائے۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی پوری لیڈر شپ ہے عوام ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں