آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سرکاری گندم کا اجراء نہ ہونے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے فلور ملوں نے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا . اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 30روپے اضافے سے1230روپے تک پہنچ گیا جبکہ 10کلو کے آٹے کے تھیلا 615روپے میں فروخت کیاجارہا ہے .

آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں دو وز میں مجموعی طو رپر70روپے اضافہ کیا گیا ہے . فلور ملوں کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کا اجراء نہیں کیا جارہا ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2220روپے ہو گئی ہے . اسلام آبادمیں بیس کلو آٹے کا تھیلے 1300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں