چئیرمین عمران خان کی رہائی سچ و حق کی جیت اور باطل کی شکست ہے،سالار خان کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) چئیرمین عمران خان کی رہائی سچ و حق کی جیت اور باطل کی شکست ھےچیف جسٹس آف پاکستان نے آئین و قانون کا بول بالا کرکے ملک کو بحران سے نکالا ھے پارٹی کارکن کی شہادت اور لیڈرشپ کے گھروں پر چھاپے و گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل سالار خان کاکڑ نے سپریم کورٹ کی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ عمران خان اور ہم سب کا ایمان ھے کہ اللہ تعالٰی سچ و حق کے ساتھ ھے آج امپورٹڈ حکومت، نااہل الیکشن کمیشن، نیب ،رینجرز اور تمام بیساکھیوں کے باوجود اللہ تعالٰی نے عمران خان کی رہائی کی صورت میں انکو سچا اور مخالفین کے منہ پر طمانچہ ھے چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام تر پریشر کے باوجود عمران خان کی رہائی کا حکم جاری کرکے آئین و قانون کا بول بالا کیا ھے جس پر پوری قوم ان پر فخر اور خوشی سے پرمسرت ھے کیونکہ عمران خان کی رہائی سے سچ و حق کی جیت اور باطل قوتوں کو شکت ہوئی ھے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت غیر قانونی طور پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے خلاف بے بنیاد آیف آئی ار آرز درج کرکے، چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر پر چھاپے اور گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہمارے پرامن احتجاج پر تشدد کرکے ہمارے کارکن کو شہد ،درجنوں کو زخمی اور درجنوں کارکنوں کو پابند سلاسل کیا ھے اس حوالے آئی ایل ایف کے آرگنائزر اور دیگر کابینہ سے مشاورت کی گئی گرفتار اور نامزد لیڈرشپ کے رہائی کے حوالے تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے ہم اپنی تمام لیڈرشپ، عہداداران اور کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے

. .

متعلقہ خبریں