نیو دہلی (قدرت روزنامہ) دہلی کی ایک عدالت نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی .
جیکولین فرنینڈس پر کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور کیس کے مرکزی ملزم سکیشن چندر شیکھرا کے ساتھ ان کے تعلقات تھے .
بھارتی اداکارہ نے عدالت میں درخواست کی تھی کی آئیفا ایوارڈز شو میں شرکت کیلئے انہیں 25 مئی سے ابوظہبی سفر کرنا ہے اور انہیں سفر کی اجازت دی جائے .
جج نے 28 مئی سے 12 جون تک انہیں میلان اور اٹلی میں سفر کی اجازت بھی دی ہے تاکہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرسکیں . جیکولین فرنینڈس کو پچھلے برس 15 نومبر کو عدالت سے ضمانت ملی تھی اور انہیں گرفتاری نہیں کیا گیا .
. .