گریٹر اقبال پارک کیس میں گرفتار ملزم عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی ماں کے قدموں میں گر گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک کے کیس میں گرفتار ایک ملزم عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی ماںکے قدموں میں گر گیا . ملزم نے ماں کے پائوں میں گر کرروتے ہوئے کہا کہ مجھے دنیا کی کوئی پروا نہیں ، صرف تجھے بتانا ہے میں بے گناہ ہوں .

تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک کیس کے ملزمان کی پیشی کے موقع پر والدین بھی ملاقات کیلئے کچہری آئے . اس موقع پر ایک ملزم افتخار اپنی ماں کو دیکھ پر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اوراپنی ماں کے پائوں میں گر گیا اور اپنی ماں کے ہاتھ اور پائوں چومتا رہا . ملزم افتخارنے اپنی والدہ سے کہا ماں میں نے صرف تمہیں بتانا ہے کہ میں بے گناہ ہوں ، مجھے دنیا کی پروا نہیں،میری رہائی کیلئے دعا کرنا ،نہ جانے مجھے کس جرم کی سزا ملی ہے کہ اس کیس میں گرفتار ہوا . ملزمان کی پیشی کے موقع پر ملزمان اور والدین کی ملاقات کے دوران انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے . ملزمان نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں ،ان کا چہرہ واقعہ کی ویڈیو میں نہیں ہے ،خاتون نے شناخت میں غلطی کی ،ہمیں رہا کیا جائے . علاوہ ازیں گریٹر اقبال پارک اور رکشے میں سوار خاتون سے دست درازی کے کیسز میں ملزمان کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے سپیشل پراسکیوٹر محمد عباس کو ٹاسک سونپ دیا گیا . سپیشل پراسکیوٹر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ٹرائل میں سرکار کی نمائندگی کریںگے . پراسکیوشن لاہور ونگ نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا . . .

متعلقہ خبریں