لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے کور کمانڈر ہاؤس حملے کے الزام میں سابق آئی جی کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا .
9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ و توڑپھوڑ کے الزام میں سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیا الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا .
پولیس کے مطابق ملزم رضوان ضیا کو کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑ پھور کے الزام میں گرفتار کیا گیا .
رضوان کو جیو فینسنگ کی لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا . ملزم رضوان سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے .
پولیس کی جانب سے ملزم کے دیگر ساتھیوٕں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں .
. .