فضا میں اُڑتے ہوئے جہاز کا دروازہ کیوں کھولا ؟تحقیقات کے دوران مسافر نے حیران کن وجہ بیان کر دی

سیﺅل (قدرت روزنامہ)جنوبی کوریا میں دوران پرواز جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے والے مسافر نے اپنے اس عمل کی حیران کن وجہ بیان کر دی ہے .

تفصیلات کے مطابق ایشیانا ایئر لائن کے طیارے میں سوار مسافر نے ڈیگو ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل طیارے کا دروازہ کھول دیا تھا ، اس وقت جہاز تقریبا 700 فٹ کی بلند پر تھا جس سے کئی مسافروں کی حالت غیر ہو گئی تاہم پائلٹ نے مہارت دکھاتے ہوئے سب کی جانیں بچا لیں .

تاہم مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس نے اب اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا ہے اور اپنے اس اقدام کی وجہ بھی بتائی .

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر نے پولیس کو بتایا کہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا اور جہاز سے جلد اترنا چاہتا تھا جس کے باعث اس نے جہاز کا دروازہ کھولا . مسافر نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ملازمت کھونے کے بعد تناو کا شکار تھا . واضح رہے کہ ایشیانا ائیرلائن کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں