پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ، جلاؤ گھیراؤ کیس میں بے گناہ قرار دیدیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما عمران اسماعیل کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں بے گناہ قرار دیدیا، انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملے .

پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران اسماعیل کو حراست میں لیا تھا . پولیس نے اے کلاس کے تحت مقدمہ ختم کرنے کی سفارش کر دی .

. .

متعلقہ خبریں