فیاض چوہان نے عظمیٰ بخاری کو فون کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات رہنما عظمیٰ بخاری کو فون کرنے کی وجہ بتا دی . تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات رہنما عظمیٰ بخاری کو فون کیا تاہم انہوں نے فون سننے کے بجائے بند کر دیا .

فیاض چوہان کا عظمی بخاری کو فون رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں آیا جس پر انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان کا فون آ رہا ہے،کتنی بری شکل والی تصویر آ رہی ہے . فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ بخاری کو فون کرنے کی وجہ بتا دی . ان کا کہنا ہےکہ لیگی رہنماؤں نے عظمیٰ بخاری کو پریس کانفرنس میں نہیں بٹھایا افسوس کرنا چاہتا تھا . اظہارِ ہمدردی کے لیے اُنہیں فون کر رہا تھا،عظمیٰ بخاری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فون کیا، آپ نے جھوٹ دل کھول کر بولے اس پر شاباش دینے کے لیے فون کیا . ساڑھے 14نکمے مل کر جو جھوٹ نہیں بول سکے انہوں نے وہ اکیلے بولے . انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کو کہنا تھا کہ آپ نے جھوٹ دل کھول کر بولے، شاباش دینے کے لیے فون کیا . انہوں نےکہا کہ میرے بیانات سے ہی ن لیگ لیڈر شپ نے عظمیٰ بخاری کو پریس کانفرنس کا موقع دیا . وہ میری کولیگ ہیں اور ان سے گفت و شنید ہوتی رہتی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری نے دس سال تک محنت سے ن لیگ کی کامیاب ترجمانی کی . دوسری جانب ت عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض چوہان بوگس بلنگ،مہنگے ٹھیکے ،رمضان بازاروں کی کرپشن اور مردہ پنشنرزکو پیسے دینے پر مجھ سے جہان چاہیںمناظرہ کرلیں،عثمان بزدار کو شیر شاہ سوری کہنے سے وہ شہبازشریف نہیں بن سکتے،شہبازشریف نے دس سالوں میں ہزاروں منصوبے مکمل کیے اور قوم کے ایک ہزار ارب کی بچت کی،عثمان بزدار تین سالوں سے شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں . ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے جو زبان استعمال کی اس سے ثابت ہوگیا ان کا مینوفیکچرنگ ڈیفالٹ ہے ،یہ منہ سے دھواںنکال کر جھوٹ بولیں گے تو سچ نہیں ہوگا . انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دور میں دس ہزار منصوبے مکمل کئے، آڈٹ پیراز میں وہ کرتوت نامہ نہیں جو آپ کے ہیں،آپ کے دور میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کام نہیں کررہی جب اس نے کام کرنا تھا تو اس کو چھٹی دیدی . . .

متعلقہ خبریں