پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں، وزیر مملکت خزانہ نے کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش نے نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عائشہ غوث بخش کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا بیان غیر معمولی ہے .

آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھی . ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے، ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے . عالمی مالیاتی ادارہ ملکی سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتا، باقاعدہ طور پر ایسا کچھ نہیں کہا گیا .

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، موجودہ پروگرام ختم ہو جائے تو پھر نئے پروگرام کو دیکھیں گے . امید ہے نئے بجٹ سے پہلے سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا . قرضہ پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں . آئی ایم ایف کے پروگرام میں ٹارگٹڈ سبسڈیز کی اجازت ہے . نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا . کوشش ہو گی عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے .

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا، امید ہے آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھنے کا پُرامن راستہ تلاش کیا جائےگا .

. .

متعلقہ خبریں