لاہور کی عوام آج شدت کے ساتھ اپنے خادم اعلیٰ کو یاد کررہی ہے، عظمیٰ بخاری

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور کی عوام آج شدت کے ساتھ اپنے خادم اعلیٰ کو یاد کررہی ہے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور میں بارش کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ لاہور ڈوب رہا ہے اور عثمان بزدار تلاش گمشدہ ہیں .

انہوں نے کہا کہ لاہور کی سڑکیں، گلیاں اور مارکیٹیں بارش کے پانی سے بھری پڑی ہیں، وزیراعلیٰ بھی غائب، 45 وزراء بھی غائب، واسا بھی غائب اور لوکل انتظامیہ بھی غائب ہے . مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور اب بارش کے پانی کے رحم و کرم پر ہے، 3 سالوں سے لاہور کے سیوریج سسٹم کی صفائی نہیں ہوسکی، نالائق بزدار حکومت اگر سیوریج کے نئے پائپ نہیں ڈال سکتی تو ان کی کم از کم صفائی کرلیتی، شہباز شریف کو لمبے بوٹوں کا طعنہ دینے والے ارسطو وزیر بھی غائب ہیں . عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مراد راس، میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید بھی کسی بل میں چھپ گئے ہیں، عثمان بزدار اور انکے وزراء فوٹو سیشن کروانے کے لئے ہی بارش میں نکل آتے ہیں . مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان صرف مال بناﺅ پروگرامز میں ہی پیش پیش ہوتا ہے، لاہور کی عوام آج شدت کے ساتھ اپنے خادم اعلیٰ کو یاد کررہی ہے . . .

متعلقہ خبریں