پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوگیا .

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3429 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہو گئی ہے .

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت8 ڈالر اضافے کے بعد 1975 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں