پی ٹی آئی چھوڑنے والے 5 رہنماؤں کی ضمانت منسوخ، گرفتار کر لیا گیا

چمن (قدرت روزنامہ) عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر تحریک انصاف کے 5 سابق رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے قریب 9 مئی کو قومی شاہراہ بلاک کرنے والے پی ٹی آئی کے 5 سابق رہنماؤں کی عدالت نے ضمانت منسوخ کر دی جس پر پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا .

پی ٹی آئی کے رہنما نذیر اچکزئی ، صلاح الدین ، امان اللہ ، جلال سعدی اور فیصل باری پارٹی عہدوں سے استعفے دے چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں