اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا لیکن انٹر بینک مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو اہے .

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 305 روپے پر فروخت ہو رہاہے ، دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تاہم بعدازاں اس نے واپسی کا سفر شروع کیا اور پھر سے مہنگا ہو گیا ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286.85 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے .

اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے اور اب تک انڈیکس میں 354 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42 ہزار 22 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں