بھارت کے مسلمان شہری نے امارات میں انعام جیت لیا، رقم ایسی جگہ دینے کا اعلان کہ لوگ تعریف کرنے لگے

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مقیم ہندوستانی تارک وطن سہجن محمد نے ڈریم آئی لینڈ کے سکریچ کارڈ گیم میں 20 ہزار درہم کا انعام جیت لیا . اوڈیشہ کے 28 سالہ باشندے نے اپنی جیت کی رقم اس خوفناک ٹرین حادثے کے متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے .

گزشتہ دنوں ہونے والے ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم 288 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے .

خلیج ٹائمز کے مطابق سہجن محمد ابوظہبی شہر کے ایک ہوٹل میں شیف کے طور پر کام کر رہا ہے . وہ ماہانہ تقریباً دو ہزار درہم کماتا ہے اور ماضی میں مختلف ریفل ڈراز میں اپنی قسمت آزما چکا ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا . پچھلے مہینے اس نے ڈریم آئی لینڈ کا سکریچ کارڈ گیم ایک دوست کے ذریعے سیکھنے کے بعد کھیلنا شروع کیا . وہ ہفتہ وار الیکٹرا اسٹریٹ پر برانچ کا دورہ بھی کرتا رہا ہے . جس سکریچ کارڈ پر اس کا انعام لگا وہ اس نے 7 جون کو خریدا تھا .

. .

متعلقہ خبریں