ایف بی آر نے 22 ہزارپراپرٹی ڈیلرزکو رجسٹرڈ کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کی ایک اورشرط پوری کر دی گئی ہے اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کی جانب سے ملک بھرکے 22 ہزارپراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کر لیاگیا . نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ڈیلرزمشکوک سرمایہ کارکی نشاندہی کریں گے اورایف بی آرکومعلومات فراہم کریں گے ، ہرپراپرٹی ڈیلرکورجسٹریشن کیلئے 3 نوٹس بھیجے گئے جبکہ فی کس 3 نوٹس کے بعدایف بی آرمیں خودکارنظام سے منسلک کیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں